موٹروے پولیس نے ایمانداری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کی مثال قائم کردی
لا ہور (کر ائم رپو رٹر) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سنٹرل زون نے ایمانداری، دیانت داری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کی مثال قائم کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر دوران سفرپٹرول پمپ پر بھول جانے والے ایک لاکھ پچاس ہزارروپے، سات تولہ طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان اصل مالک کے حوالے کر دئے۔ موٹروے پولیس سنٹرل زون ٹر نڈہ بیٹ کوعبدلخالق نامی مسافر نے اطلاع دی کہ اس کا قیمتی بیگ بہاولنگر سے کراچی سفر کے دوران ایک پٹرول پمپ پر رہ گیاہے ۔پٹرولنگ افسران نے فوری طور پر قومی شاہراہ پر واقع پٹرول پمپ پر بر یف کیس کو ڈھونڈ لیا۔ بیگ کو پولیس افسران نے گواہان کی موجودگی میں نشانیاں پوچھنے اور تمام قانونی کارروائی کرتے ہوئے مالک کے حوالے کر دیا۔.مالک نے اس موقع پر کہا میں ہمیشہ موٹروے پولیس کی ایمانداری سے متاثر ہوا ہوں اور مجھے یقین نہیں آرہا کہ میرا گم شدہ قیمتی سا مان مجھے واپس مل گیا ہے ۔ ڈی آئی جی موٹروے پولیس احمد ارسلان ملک نے افسران کی ایمانداری ،دیانت داری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔