جڑانوالہ : کم عمر موٹر سائیکل ڈریائیوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ، 100موٹر سائیکلیں تھانے میں بند

جڑانوالہ : کم عمر موٹر سائیکل ڈریائیوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ، 100موٹر سائیکلیں ...

جڑانوالہ (سٹی رپورٹر)پولیس تھانہ سٹی نے کم عمر موٹر سائیکل ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 100موٹر سائیکلیں تھانہ میں بند کر دیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ سٹی نے ایس پی کے حکم پر کم عمر موٹر سائیکل ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کے دوران مختلف جگہوں پر ناکے لگا کر 100موٹر سائیکلوں کو تھانہ سٹی میں بند کر دیا تاہم وکلاء اور با اثر افراد کی سفارشوں پر تمام موٹر سائیکلوں کے اصل مالکان کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔

مزید : علاقائی