ہر بنس پورہ ، ٹرانسفارمرلگانے کے تنازع پر دو گروپوں کی فائرنگ ، بچی سمیت 14افراد زخمی
لاہور (خبرنگار)ہربنس پورہ کے علاقہ میں ٹرانسفارمر لگانے کا تنازع ،دوگروپوں میں فائرنگ ہونے پر 14افراد زخمی ہوگئے ۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ریسکیو کی مدد سے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقہ سلامت پورہ ڈیری محلہ میں یوسف اور محسن نامی افراد کے درمیان اپنے گھر کے آگے ٹرانسفارمر نہ لگوانے پرپہلے تو تلخ کلامی ہوئی پھر اس کے بعد دونوں گروپوں کے مابین فائرنگ شروع ہوگئی جس سے بچی سمیت 14راہگیر زخمی ہوگئے ان زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے ۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرتے ہوئے ملزمان یوسف اور محسن کو حراست میں لے لیاتاحال ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا ۔