ٹریفک وارڈن کا رکشہ ڈرائیور پر تشدد،شہریوں کے اکٹھا ہونے پرفرار

ٹریفک وارڈن کا رکشہ ڈرائیور پر تشدد،شہریوں کے اکٹھا ہونے پرفرار

لاہور(کرائم رپورٹر) ٹریفک وارڈن کا رکشہ ڈرائیور پر رکشہ کچھ دورجاکر روکنے پر تشدد ،شہریوں کے اکٹھا ہونے پر وارڈن غائب ہوگیا۔سی ٹی او نے ایس پی سٹی ٹریفک کو انکوائری کا حکم دے دیا ۔ذرائع کے مطابق قربان لائنز کے قریب ٹریفک وارڈن نے تیمور نامی رکشہ ڈرائیور کو رکنے کا اشار ہ دیاجس پروہ کچھ دور جاکر رکا تو وارڈن نے اس کوپکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، پھر شہریوں کے اکٹھا ہونے پرموقع سے فرار ہو گیا۔ سی ٹی او نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی ٹریفک کو انکوائری کا حکم دے دیاہے۔

مزید : علاقائی