دوران چیکنگ گاڑی و موٹر سائیکل سوار سے ناجائز اسلحہ برآمد،3ملزم گرفتار

دوران چیکنگ گاڑی و موٹر سائیکل سوار سے ناجائز اسلحہ برآمد،3ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ کی مشترکہ پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ کے دوران گاڑی و موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو روکنے پر ان سے ناجائز اسلحہ برآمدہوا، ملزمان کو مقامی تھانہ کی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ کے دوران گارڈن ٹاؤن کے علاقہ سے مشکوک کا ر اور بادامی باغ کے علاقہ سے موٹر سائیکل پر سوار افراد دانیال، کامران اور محمود کو روکا تو ان کے قبضہ سے 2رائفلیں،2پسٹل، میگزینزا وردرجنوں گولیاں برآمدہوئیں، ملزمان اپنے اسلحہ کے حوالہ سے کوئی بھی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکے جس پرانہیں ان کے مقامی تھانہ جات کی پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

Bac

مزید : علاقائی