شالیمار،ایف آئی ا ے نے خواتین کو بلیک میل کر نے والا ملزم گرفتار کرلیا

شالیمار،ایف آئی ا ے نے خواتین کو بلیک میل کر نے والا ملزم گرفتار کرلیا

لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ایف آئی ا ے نے خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنا کر ان کو بلیک میل کر نے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ٹیم نے شالیمار کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے حمزہ نامی شخص کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر برآمد کر لیں جن کی مدد سے وہ لڑکیوں کو بلیک میل کر تا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید : علاقائی