صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کے مال و زے سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کے مال و زے سے محروم

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارلحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ذرائع کے مطا بق نو اب ٹاؤن کے علا قہ میں صد اقت کی فیملی کو یر غما ل بنا کر ڈاکو4لا کھ 20 ہزارما لیت کی نقد ی، طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لیکر فر ار ہو گئے۔گجر پو رہ کے علا قہ کر ول گھا ٹی کے قر یب حا جی زاہد نصیر کی فیکٹر ی سے نا معلو م چو ر تا لے تو ڑ کر4لا کھ 50ہزار ما لیت کا سر یا ،الیکٹر ونکس کا سا ما ن ،کر سیا ں سمیت دیگر سا ما ن لے کر فر ار ہو گئے۔گلبر گ کے علا قہ میں سر فر از کی فیملی کو یر غما ل بنا کر ڈاکو3لا کھ روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات ،نقد ی اور مو با ئل فو ن چھین کر فر ار ہو گئے۔ سند رکے علا قہ میں عا صم کی فیملی کو یر غما ل بنا کر ڈاکو 2لا کھ40ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،ہنجر وال کے علا قہ میں شبیر کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ 50ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے،شما لی چھاؤنی کے علا قہ میں شا ہد کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،سو ل لا ئن کے علا قہ میںیا سر مسیح کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ 50ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فون لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔علاوہ ازیں طا ہر اور جا وید کی گاڑیاں جبکہ ٹبی سٹی ، لٹن روڈ ، شیراکوٹ ، گلشن اقبال اورنصیرآباد سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی