پاکستان ایسوسی ایشن آف بلائنڈ ڈسٹرکٹ برانچ لاہورگڑھی شاہو کے انتخابات چیلنج
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ناصرعلی بخاری نے پاکستان ایسوسی ایشن آف بلائنڈ ڈسٹرکٹ برانچ لاہورگڑھی شاہو کے انتخابات کو چیلنج کرنے پر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ٹاؤن ہال کے ڈپٹی ڈائریکٹر ذوالفقار ناز اور دیگر عملے سے ریکارڈ طلب کرلیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج ناصر علی بخاری کی عدالت میں پاکستان ایسوسی ایشن آف بلا ئنڈ ڈسٹرکٹ برانچ لاہور کے سیکڑوں نابیناملازمین کی طرف سے سابق سیکرٹری اطلاعات خرم بٹ نے 26 جولائی کو ہونے والے انتخابات کو چیلنج کیاہے۔عدالت میں بلائنڈعبدالرحمان ہاشمی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ایسوسی ایشن کے 26جون کو ہونے والے انتخابات الیکشن رولز کے خلاف ہیں، من پسند افراد کو کامیاب کرایا گیا ،ان کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔ عدالت میں بلائنڈ ایسوسی ایشن ممبران کافی تعداد میں موجود تھی۔