نارنگ منڈی میں خاوند نے بیوی کا استری سے سرمونڈڈالا، ملزم گرفتار
نارنگ منڈی (نامہ نگار)نارنگ منڈی کے سرحدی گاؤں بریارکہنہ میں سفاک خاوندغلام مصطفے نے روٹھ کرمیکے جانے والی اپنی بیوی ذکیہ بی بی کااسترے سے سر مونڈڈالا نارنگ منڈی پولیس نے ملزم غلام مصطفے کوگرفتارکرلیاہے بتایاجاتاہے کہ ملزم کے نامناسب رویہ پر اس کی بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی اور واپس آئی تو خاوندنے مشتعل ہوکر اسے تشددکانشانہ بنایااورسارے خاندان کی موجودگی میں اس کے سرکے تمام بال مونڈڈالے نارنگ منڈی پولیس مصروف تفتیش ہے۔