طلاق کے بعد شوہر کا نام استعمال اور بیٹی کانام تبدیل کرنے والی خاتون کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم

طلاق کے بعد شوہر کا نام استعمال اور بیٹی کانام تبدیل کرنے والی خاتون کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے طلاق کے بعد شوہر کا نام استعمال کرنے اوردھوکہ دہی سے اپنی بیٹی کا نام نادرا بے فارم میں تبدیل کرنے والی خاتون کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیاہے۔درخواست گزار ملزمہ کے سابق شوہر حمزہ فا تح نے موقف اختیار کررکھا تھا کہ ذائرہ نجیب نے اس سے خلع حاصل کیا اور علیحدگی کی ڈگری جاری ہونے پر بھی اس کو اپنا خاوندظاہر کرتی رہی، ملزمہ نے اس کی اڑھائی سالہ بیٹی زاہرہ صدیق کا نام تبدیل کرکے زاہرہ نجیب کر دیا ہے، ملزمہ ذائرہ نجیب نے بیٹی کا بے فارم میں نام تبدیل کرنے کے لئے نادرا کو درخواست دیتے وقت خود کو درخواست گزار حمزہ فاتح کی بیوی ظاہر کیا اور خلع سے متعلق حقائق چھائے،اس طرح بچی کا پاسپورٹ بھی دھوکہ دہی سے نئے نام سے بنوایا گیا، ملزمہ بچی کا نام تبدیل کرکے اس کو امریکہ لے جانا چاہتی ہے ،دھوکہ دہی اور جعل سازی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا حکم جاری کردیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -