مسلم لیگ(ن)کا بلوچستان سے صوبائی و قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان

مسلم لیگ(ن)کا بلوچستان سے صوبائی و قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان

کوئٹہ (آن لائن ) پا کستان مسلم لیگ(ن)نے آئندہ ماہ ہونیوالے عام انتخابات کیلئے بلوچستان سے صوبائی و قومی اسمبلی کی نشستوں پر ٹکٹ یافتہ امیدواروں کا اعلان کردیا قومی اسمبلی کے 16نشستوں پر 12امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ 4نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی صوبائی اسمبلی کے 51حلقوں میں سے 24پر(ن)لیگی امیدوار حصہ لیں گے حلقہ این اے 258پر سردار یعقوب خان ناصرامیدوار ہوں گے این اے 264پر امیر افضل مندوخیل،این اے 265پر راحیلہ حمید خان درانی ‘ این اے 266پر یونس بلوچ امیدوار ہوں گے ‘این اے 267پر نواب ثنا اللہ زہری ،این اے 268پر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ امیدوار ہوں گے این اے 269پر نواب ثنا اللہ زہری ،این اے 270پرلیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ امیدوار ہوں گے پی بی 2پر جمال شاہ کاکڑ ،پی بی 4پر سردارزادہ محمد ایوب ناصر، پی بی 5پر یعقوب خان ناصرپر امیدوار ہوں گے پی بی 29پر راحیلہ حمید خان درانی ،پی بی 30یونس بلوچ،پی بی 36پر نواب ثناء اللہ خان زہری، پی بی 37پر میر ببرک زہری امیدوار ہوں گے پی بی 42پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد ا لقادر بلوچ پر امیدوا ر ہوں گے۔

امیدوار اعلان

مزید : علاقائی