عوام الیکشن میں جھوٹ کی سیاست کرنیوالوں کو شکست دینگے،حمزہ شہباز

عوام الیکشن میں جھوٹ کی سیاست کرنیوالوں کو شکست دینگے،حمزہ شہباز

لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہاہے کہ عوام الیکشن میں جھوٹ کی سیاست کرنیوالوں کو شکست دینگے،چیئرمین تحریک انصاف تین مرتبہ کوشش کے باوجود بھی اندرون شہرکا دورہ نہ کرسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نیقومی اسمبلی کے حلقہ124اورپی پی146کے مرکزی دفتر میں اپنی انتخابی مہم کے آغاز پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ 25جولائی کادن عوامی خدمت کے اعتراف اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھنے کے عزم کی تجدید نوکا دن ہوگا۔ لاہو رشہر کی قومی و صوبائی اسمبلی کی تمام نشستیں شیر کے حصے میں آئیں گی جبکہ رونے دھونے کی سیاست کرنے والوں کو ایک بار پھر مایوسی کاسامنا کرنا پڑے گا ۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہاکہ کارکنوں کا جوش و خروش دیکھ کر ابھی سے پولنگ ڈے کے نتائج نظر آرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام ہماری 5برسوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور وہ دوبارہ مسلم لیگ(ن) کو ہی برسراقتدار دیکھنا چاہتے ہیں۔

حمزہ شہباز

مزید : علاقائی