نواز شریف سے کہا تھا اداروں سے لڑائی مت کرو، کون سا جرم کیا، نثار

نواز شریف سے کہا تھا اداروں سے لڑائی مت کرو، کون سا جرم کیا، نثار

ٹیکسلا (ما نیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے کہا تھاکہ اداروں سے لڑائی مت کرو، کون سا جرم کیا ہے۔ٹیکسلا میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے چند حواریوں کی کہانیاں آپ کے سامنے رکھوں تو آپ اپنے کانوں کو ہاتھ لگائیں گے تاہم اس کے باوجود شریف فیملی کاحجاب اب بھی رکھوں گا۔ زندگی کے 34سال ایک شخص کی وفاداری کو دیئے، اتنی وفاداری دی جو ایک بھائی دوسرے بھائی کو نہیں دے سکتا۔ 1985میں تین لوگوں نے ٹیکسلا شہر میں میرا تعارف کرایا ، وہ تینوں دینی شخصیات تھیں، میں اپنی جوانی اور تمام زندگی ٹیکسلا کو دی، یہاں کے کونے کونے میں جائیں، کوئی ایسی جگہ نہیں ملے گی جہاں میری خدمت کا نشان نہ ہو۔ میں کسی کے ٹکٹ کا محتاج نہیں ہوں، میں مخلوق خدا کے ٹکٹ کا محتاج ہوں، میرا پی ٹی آئی ، مسلم لیگ ن اور کسی پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں میں نے تمام زندگی ٹکٹ کیلیے درخواست نہیں دی، آج مجھے کہتے ہیں ن لیگ کے اصل لوگوں کو ٹکٹ ملے گا۔میں ایک درخواست دے کر ن لیگ سے ٹکٹ لے سکتا تھا، میں نے ہمیشہ سر اوپر رکھ سیاست کی ہے، صرف اللہ کے ا گے سرجھکایا، کسی کی خوشامد نہیں کی۔میں ہر مقام پرپاکستان کے لیے لڑا ہوں، میں نے دنیا کو بتایا کہ مدرسوں میں دہشت گردی نہیں ہورہی۔

نثار علی خان

مزید : علاقائی