جماعت الدعوۃ کی فلاحی سرگرمیوں میں حکومتی رکاوٹوں کے خلاف درخواست

جماعت الدعوۃ کی فلاحی سرگرمیوں میں حکومتی رکاوٹوں کے خلاف درخواست

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ میں جماعت الدعوۃ کی فلاحی سرگرمیوں میں حکومتی رکاوٹوں کے خلاف دائرمتفرق درخواست پر وفاقی اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 جولائی تک جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس امین الدین خان نے حافظ سعید کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ جماعت الدعوۃ ہمیشہ سے فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہی ہے، حکومت نے امریکہ اور بھارت کے دباؤ میں آکر جماعت کی فلاحی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔کسی شخص یا جماعت کو فلاحی سرگرمیوں سے روکنا غیر آئینی اقدام ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو جماعت کی فلاحی سرگرمیوں کو بحال کرنے اور ہراساں نہ کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : علاقائی