فاروق مظہرکی ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے عہدہ پر تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

فاروق مظہرکی ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے عہدہ پر تعیناتی لاہور ہائیکورٹ ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )گریڈ بیس کے پولیس افسر فاروق مظہرکو 21ویں گریڈ کی سیٹ پر ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے عہدہ پر تعینات کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیاہے۔یہ درخواست توصیف باجوہ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ قوانین کے تحت کسی جونیئر افسر کو اعلیٰ عہدہ پر تعینات نہیں کیا جا سکتا،سینئرترین افسروں کو نظر انداز کر کے نگران حکومت نے ڈی آئی جی محمد فاروق مظہر کو ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ تعینات کر دیا،درخواست میں کہا گیا کہ قانون کے تحت ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے عہدہ پر اکیسویں یا بائیسویں گریڈ کا افسر ہی تعینات کیا جا سکتا ہے،جونیئر اور کم تجربہ کار افسر کی حساس عہدہ پر تعیناتی سے سینئرافسروں کی حق تلفی ہوئی ہے جو کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ہائیکورٹ میں چیلنج

مزید : علاقائی