الیکشن ٹربیونلز کے فیصلوں کے خلاف رٹ درخواستوں کی سماعت کیلئے 3ڈویژن بنچ قائم

الیکشن ٹربیونلز کے فیصلوں کے خلاف رٹ درخواستوں کی سماعت کیلئے 3ڈویژن بنچ ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )انتخابی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے سے متعلق الیکشن ٹربیونلز کے فیصلوں کے خلاف رٹ درخواستوں کی سماعت کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں 3ڈویژن بنچ قائم کردئے گئے ہیں۔ان میں سے پہلا بنچ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس سردار احمد نعیم ،دوسرا بنچ جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس شاہد کریم جبکہ تیسرا بنچ جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل ہے۔

3ڈویژن بنچ قائم

مزید : علاقائی