ہائیکورٹ کے حکم پر سی این جی سٹیشنز سے اضافی ٹیکس وصولی روک دی گئی

ہائیکورٹ کے حکم پر سی این جی سٹیشنز سے اضافی ٹیکس وصولی روک دی گئی

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر سوئی نادرن گیس پائپ لائن (ایس این جی پی ایل )نے سی این جی سٹیشنز سے اضافی ٹیکس وصولی روک دی۔اس سلسلے میں ایس این جی پی ایل نے قانون میں ترمیم سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ایس این جی پی ایل کے وکیل بلال احمدنے عدالت کو بتایا کہ گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیف کے سیکشن 8 میں ترمیم کر دی گئی ہے ۔عدالت نے ایس این جی پی ایل کی رپورٹ کی روشنی میں درخواستیں نمٹا دیں ،جسٹس عائشہ اے ملک نے سراجیہ سی این جی اسٹیشن سمیت 230 درخواستوں پر سماعت کی جن میں گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیف کے سیکشن 8 کو چیلنج کیا گیا تھا ۔گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیف کے سیکشن 8 کے تحت پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز سے اضافی ٹیکس وصول کیا جارہا تھاجسے عدالتی حکم پر روک دیا گیا اور اس بابت عمل درآمد رپورٹ بھی پیش کردی گئی ۔

سی این جی سٹیشنز

مزید : علاقائی