الیکشن کمیشن نے سٹاف کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دیں

الیکشن کمیشن نے سٹاف کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دیں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کے سلسلے میں تمام افسران اور عملے کی ہفتہ اتوار سمیت تمام چھٹیاں منسوخ کر دیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا کہ افسران اور اسٹاف کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں سمیت تمام چھٹیاں عام انتخابات کے انعقاد تک منسوخ کر دی گئی ہیں ٗتمام افسران اور ماتحت اسٹاف اپنی حاضری یقینی بنائیں۔اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے اسٹاف کی تاخیر سے آمد اور جلدی واپسی پر برہمی اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ افسران اور اسٹاف لیٹ ٹائم تک الیکشن میں موجود رہیں، افسران اور اسٹاف کے موجود نہ ہونے پر کام متاثر ہوتا ہے۔

مزید : علاقائی