گرفتار لیگی امیدوار قمر الاسلام کے12سالہ بیٹے نے والد کی انتخابی مہم شروع کردی

گرفتار لیگی امیدوار قمر الاسلام کے12سالہ بیٹے نے والد کی انتخابی مہم شروع ...

راولپنڈی(این این آئی)کرپشن الزام میں نیب کی جانب سے گرفتار ن لیگی امیدوار قمر الاسلام کے کم سن بیٹے نے والد کی انتخابی مہم شروع کرتے ہوئے پارٹی ٹکٹ بھی جمع کرادیا۔گرفتار انجینئر قمر الاسلام کے 12 سالہ بیٹے سالار الاسلام، بیٹی اسوہ اور بھائی فیصل الاسلام کچہری پہنچے۔ سالار الاسلام نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 59 اور پی پی 10 سے والد کے ٹکٹ جمع کرائے۔ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی سالار الاسلام کے ہمراہ تھی اس موقع پر لیگی کارکنوں نے گو نثار گو کے نعرے لگائے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سالار الاسلام نے کہا کہ میرے والد لاہور ٹکٹ وصول کرنے گئے تھے، نیب نے میرے والدکوبتایا کہ آپ سے بات کرنی ہے،6 گھنٹے لاہورنیب آفس کے باہرکھڑا رہا،سالار الاسلام نے کہا کہ راولپنڈی سے فون پرمجھے بتایاگیاکہ ابوکو گرفتار کرلیا گیا ہے۔سالار الاسلام نے کہا کہ مجھے میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف نے پیغام بھجوایا ہے کہ اپنی مہم بھرپور انداز میں چلائیں اور کسی بھی رکاوٹ کو مدنظر نہ رکھا جائے ۔سالار اسلام نے کہا کہ والد کی گرفتاری انتقامی کارروائی اور الیکشن خراب کرنے کی کوشش ہے، اب والد کی انتخابی مہم خود چلاؤں گا۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار علی خان کو میرا کوئی پیغام کو نہیں ۔

انتخابی مہم شروع

مزید : علاقائی