تارکین وطن بچوں کو والدین سے جدا نہیں کیا جا سکتا: امریکی عدالت

تارکین وطن بچوں کو والدین سے جدا نہیں کیا جا سکتا: امریکی عدالت

واشنگٹن ( اظہر زمان، بیورو چیف) امریکہ کی ایک وفاقی عدالت نے حکم دیا ہے تارکین وطن بچوں کو واپس والدین کے حوالے کر دیا جا ئے ۔ کیلیفورنیا ریاست کے ڈسٹرکٹ جج سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔ حکم میں لکھا گیا ہے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو 14دن کے اندر اور پانچ سال سے بڑی عمر کے بچوں کو 30دن کے اندر ان کے والدین کے حوالے کر دیا جائے۔ عدالت نے غیر قانونی طریقے سے امریکہ میں د ا خل ہونیوالے والدین اور بچوں کو جدا کرنے کیخلاف یہ فیصلہ شہری حقوق کے تحفظ کیلئے قائم تنظیم امریکن سول برٹینر یونین کی درخواست پر د یا ہے۔ اس تنظیم نے کانگو کی ایک خاتون کی درخواست پر دیا ہے۔ جو اپنی چھ سالہ بچی کے ہمراہ اپنے ملک میں جاری تشدد سے بھاگ کر سیا سی پناہ کیلئے مجبور ہو گئی ہے، اگرچہ مقدمے کی بنیاد اس خاتون اور بچی کو بنایا گیا تھا لیکن اس تنظیم نے درخواست میں موقف اختیار کیا یہ خا تو ن اور بچی ایک دوسرے سے جدا ہونے کے بعد اب واپس مل گئے ہیں لیکن ایسے ہزاروں والدین اور بچوں کو سرکاری حکام کیخلاف تحفظ کی ضرورت ہے۔

امریکی عدالت

مزید : علاقائی