پیغام ملا تھا افتخار چودھری کیخلاف بولنا بند کردوں،فوادچودھری

پیغام ملا تھا افتخار چودھری کیخلاف بولنا بند کردوں،فوادچودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ پیغام دیا گیا تھا افتخار چودھری کیخلاف بولنا بند کردوں ورنہ الیکشن متاثر ہوسکتا ہے‘دوستوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ جو فیصلہ آیا ہے اس سے فرق نہیں پڑتا‘گھبرانے کی کوئی بات نہیں، میرے لیڈر عمران خان کیخلاف کوئی بھی غلط بات کرے گا تو اس کو میری طرف سے جواب ضرور آئے گا‘ افتخار چودھری اور ان کی باقیات کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے فیصلے کے بعد فواد چودھری نے ایک ویڈیو پیغام میں کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’دوستوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ جو فیصلہ آیا ہے اس سے فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف فیصلے کا مقصد ان کی انتخابی مہم کو متاثر کرنا ہے اور وہ اس کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل اور پاکستان بار کونسل سے رجوع کررہے ہیں جو ان کا قانونی حق ہے، یہ فیصلہ اگلے 2 تین دن میں واپس ہوجائے گا کیونکہ اس کی بنیاد ہی نہیں ۔فواد چو دھری نے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے والے لاہور ہائیکورٹ کے جج کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سب لوگ ان کے بارے میں جانتے ہیں۔ انہیں کس طرح یہاں تعینات کیا گیا یہ سب سامنے آئے گا۔
فواد چودھری

مزید :

علاقائی -