یار محمد رند نے اپیلٹ ٹریبونل کا فیصلہ چیلنج کر دیا

یار محمد رند نے اپیلٹ ٹریبونل کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کوئٹہ(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے اپیلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔الیکشن کمیشن کے اپیلٹ ٹریبونل نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما سردار یار محمد رند کے خلاف آر او کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کر دی تھی۔اپیل یار محمد رند پر قائم دو مقدمات کی بنا پر کی گئی تھی، جس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے اپیلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں مقدمات بے بنیاد ہیں۔

یار محمد رند

مزید : علاقائی