عمران فاروق قتل کیس ، عدالت کا گواہ بد رالدین کو آئندہ سماعت پر پیشی کا حکم

عمران فاروق قتل کیس ، عدالت کا گواہ بد رالدین کو آئندہ سماعت پر پیشی کا حکم

اسلام آباد (آئی این پی) انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کے گواہ بدر الدین بلوچ کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 9جولائی تک ملتوی کردی‘ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر بدر الدین بلوچ پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔ بدھ کو انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ استغاثہ کے دو گواہوں کے بیانات مکمل ہوئے۔ گواہ محمد آصف اور شاہد کا تعلق نجی بینک سے ہے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ گواہ محمد آصف نے بتایا کہ محسن علی کے اکاؤنٹ میں 24 ٹرانزیکشنز ہوئیں عدالت نے گواہ بدر الدین کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر بدر الدین بلوچ پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 9جولائی تک ملتوی کردی۔

عمران فاروق قتل کیس

مزید : علاقائی