شہید بھ ٹو کے خوابوں کی تعبیر ہمارا مشن ، بلاول پارٹی منشور آج پیش کرینگے : آصف زرداری

شہید بھ ٹو کے خوابوں کی تعبیر ہمارا مشن ، بلاول پارٹی منشور آج پیش کرینگے : ...

اسلام آباد( آن لائن ) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عوام کی طاقت سے الیکشن جیتیں گے۔ شہید بھٹو کے خوابوں کی تعبیر ہے میرا مشن، بلاول بھٹو آج سے انقلابی منشور پیش کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو آج انقلابی منشور پیش کریں گے۔ ہماری جدو جہد عوام کے روشن مستقبل کے لئے ہے۔ شہید بھٹو کے خوابوں کی تعبیر ہمارا مشن ہے۔ عوام کی طاقت سے انتخابات جیتیں گے۔

مزید : علاقائی