سفری پابندیاں ، عدالتی فیصلہ مذہبی تعصب پر مبنی ، امریکہ میں مسلم کمیونٹی سراپا احتجاج

سفری پابندیاں ، عدالتی فیصلہ مذہبی تعصب پر مبنی ، امریکہ میں مسلم کمیونٹی ...

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں مسلمانوں کے حقوق کیلئے کام کرنیوالے گروپوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مذہبی تعصب قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسے پریشان کن پیشرفت کہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کونسل آف امر یکن اسلامک ریلیشنز کے ڈائریکڑ نہاد عوود نے بتایااس فیصلے سے صدر ٹرمپ کو اجازت دیدی گئی ہے کہ وہ مذہب کی بنیاد پر تفریق کو امریکی امیگریشن سسٹم میں شامل کر دیں، جسے تاریخ میں 50 سال پہلے بھی نظام کا حصہ نہیں بننے دیا گیا۔ ہمیں پھر سٹرکوں پر نکلنا ، سیاسی عمل کو تیز کرنا ہو گا۔ وسط مدتی انتخابات میں اپنی آواز سنانی ہو گی،انہوں نے فیصلے پر افسوس کرتے ہوئے کہا نچلی عدالتوں میں مسلم ٹریول بین کیخلاف مقدمات کا سلسلہ جاری رہے گا۔اس سلسلے میں مسلم پبلک افیئر کونسل کے منیجر اینگن محسن نے امریکہ میں دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپانیوں کیلئے بنائے گئے قید خانوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہایہ جاپانیوں کے قید خانوں کی مانند ہے۔ قومی سلامتی کے نام پر مسلمانوں کیخلاف تفریق کی جا رہی ہے ۔ آج اگر یہ مسلمانوں کیساتھ ہو رہا ہے تو کل کسی کیساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ امریکیوں کو ایسی کانگریس کو ووٹ دینا ہونگے جو اس طرح کے فیصلوں کو ختم کرے۔

امریکی مسلم کمیونٹی

مزید : علاقائی