جلیل شرقپوری کی ( ن لیگ) میں شمولیت کے بعد حلقے کی صو رتحال یکساں بدل

جلیل شرقپوری کی ( ن لیگ) میں شمولیت کے بعد حلقے کی صو رتحال یکساں بدل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شرقپو ر شریف (سیّد طہماسب علی نقوی ) مسلم لیگ (ن )پاکستان نے عام انتخابات کیلئے حلقہ این۔اے 120 کیلئے رانا تنویر حسین سابق وفاقی وزیر اور حلقہ پی پی 137 سے پیر اشر ف رسول (سابقہ ایم پی اے )حلقہ پی پی 138 سے میاں عبدالرؤف اور حلقہ پی پی 139سے صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری سابقہ ایم این اے و ضلع ناظم شیخوپورہ کو پارٹی ٹکٹ کیلئے نامزد کر دیا ہے۔ ان حلقو ں میں مسلم لیگ ن نے مضبوط امید وار وں کے پینل کااعلان کر کے تمام سیاسی حریفوں کو چت کر دیا عام تاثر دیا جا رہا تھا کہ حلقہ پی پی 137,138,139 کے لئے مسلم لیگ ن کسی اور امید واروں کو نامزد کر سکتی ہے کیونکہ حلقہ پی پی 138 کے حلقے کا زیادہ حصہ پیر اشرف رسول کے حلقے کا تھا اس علاقے سے وہ ایم پی اے بھی منتخب ہو چکے ہیں لیکن رانا تنویر حسین نے دس سال سے پارٹی کیلئے خدمات سر انجام دینے والے میاں عبدالرؤف کو پی پی 138 کے لئے نامز د کروایا ہے حلقہ 137 میں پیر اشرف رسول کو امید وار لے کر آئے ہیں اور حلقہ پی پی 139میں مسلم لیگ ن کی طرف سے چودھری خلیل احمدورک اور چودھری خالد فیضان ورک سابقہ ایم پی اے پارٹی ٹکٹ کیلئے امید وار تھے لیکن صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری جو چند ہفتے قبل حلقہ این۔ اے 120 میں تحریک انصاف کے لئے ٹکٹ کے امید وار تھے لیکن تحریک انصا ف نے انہیں ٹکٹ نہ دیا جس پر رانا تنویر حسین مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت اور شرقپور کے سیاسی اکابرین نے میاں جلیل احمد شرقپوری کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کیلئے آمادہ کر لیا میاں جلیل احمد شرقپوری کے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے بعد حلقے کی سیاسی صو رتحال یکساں بدل گئی میاں جلیل احمد شرقپوری کی مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کو ٹکٹ درخواست کے باوجود مسلم لیگ ن کی قیادت نے رانا تنویر حسین کے کہنے پر میاں جلیل احمد شرقپوری کو حلقہ پی پی 139 سے ٹکٹ کے لئے نامزدکردیا ہے رانا تنویر حسین کے ساتھ جو تین حلقوں کے ایم پی اے کے امید وار آئے ہیں ان کی اپنی شناخت اور ووٹ بینک موجود ہے اس وجہ سے رانا تنویر حسین اپنے حریفوں کے مقابلے میں مضبوط پینل لے کر میدان میں اتر ے ہیں رانا تنویر حسین سابقہ وفاقی وزیر کامقابلہ حلقہ این۔اے120 میں تحریک انصاف کے علی اصغر منڈا سابقہ ایم پی اے اور تحریک لبیک ؐ کے پیر سیّد افضال حسین محمد ی مشہدی کے درمیان ہو گا حلقہ پی پی 139 میں صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری کا مقابلہ تحریک انصاف کے راؤ جہانزیب قوی خاں اتحاد گروپ آزاد امید وار کے حاجی افضل علی ورک اور تحریک لبیک کے ڈاکٹر رؤف گجر کے ساتھ ہو گا حلقہ پی پی 137 میں پیر اشرف رسول کا مقابلہ تحریک انصاف کے سیّد علی عباس گل آغا کے درمیان ہو گا حلقہ پی پی 138میں میاں عبدالرؤف کامقابلہ تحریک انصاف کے امید وارچودھری اشفاق احمد کے ساتھ ہوگا ۔ایک آزاد امید وار چودھری سمیع اللہ بوکا بھی حلقہ پی پی138 میں امید وار ہیں۔
شرقپور

مزید :

علاقائی -