ہارون آباد، اثاثے چھپانے پراین اے 169 سے میاں عبدالرشیدنا اہل قرار

ہارون آباد، اثاثے چھپانے پراین اے 169 سے میاں عبدالرشیدنا اہل قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہارون آباد(نامہ نگار) حلقہ این اے 169ہارون آباد ،فورٹ عبا س سے امیدوار میاں عبدالرشید کو عدالت نے بھی الیکشن میں نا اہل قرار دیدیا ہارون آباد سے مسلم لیگ ضیاء کے امیدوار برائے حلقہ پی پی 243 چوہدری غلام مرتضی سابق ایم پی اے نے ہائیکورٹ بہاولپور میں ان کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کی جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ میاں عبدالرشید پر کسٹم کورٹس میں کریمنل کیس جو کہ پینڈنگ ہیں اور عطا کیمیکل کے نام کے بزنس کا اپنے کاغذات نامزدگی میں ذکر نہیں کیا بلکہ ان کو چھپایا۔الزام ثابت ہونے پر بہاولپور ہائیکورٹ کے جسٹس مسعود عابد نقوی نے ان کو نا اہل قرار دے دیا۔ہارون آباد سے پی ٹی آئی کے رہنما اور امیدوار این اے 169 میاں عبدالرشید کو الیکشن 2018 کا دوسرا جھٹکا۔ پہلے جھٹکے میں چندروز پہلے ان کو پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کی گئی ٹکٹ واپس لے لی گئی تھی جبکہ وہ حلقہ میں اپنا پینل بنا کر اپنی الیکشن کمپین کا آغاز کر چکے تھے اور علاقہ کی سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری تھا۔ پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کی جانب سے پارٹی ٹکٹ کی واپسی پر انہوں نے اپنے پینل کے ساتھیوں کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس میں آزاد حثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کو ہی اپنا لیڈر مانتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ آزاد حثیت سے الیکشن جیت کر اپنی سیٹیں عمران خان کو تحفہ کی شکل میں پیش کریں گے۔
نا اہل قرار

مزید :

علاقائی -