حجرہ شاہ مقیم ،سید رضا علی گیلانی کامسلم لیگ ن چھوڑنے کا فیصلہ

حجرہ شاہ مقیم ،سید رضا علی گیلانی کامسلم لیگ ن چھوڑنے کا فیصلہ

حجرہ شاہ مقیم (نمائندہ خصوصی ) ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر سید رضا علی گیلانی نے ن لیگ کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا پارٹی قیادت کی طرف سے دی گئی حلقہ پی پی 184کیلئے ٹکٹ واپس کر نے کا عندیہ دے دیا دو صوبائی حلقوں سے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق پی پی184اور 185 سے امیدوار سید رضا علی گیلانی کے ن لیگ سے اختلافات شدت اختیار کر گئے ن لیگ کی قیادت کی طرف سے دی گئی حلقہ پی پی 184 کیلئے پارٹی ٹکٹ واپس کر نے کا فیصلہ کر لیا دونوں صوبائی حلقوں سے بطور آ زاد امیدوار الیکشن لڑنے والے رضا علی گیلانی ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر کے این اے 143سے ن لیگ کا نامزد امیدوار راؤ محمد اجمل خاں کے ساتھ اختلافات بڑھ گئے جس وجہ سے انہوں نے پارٹی قیادت کو راؤ محمد اجمل خاں کے ساتھ ن لیگ کی طرف سے پی پی 184 کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا سید رضا علی گیلانی دو صوبائی حلقے پی پی 184اور پی پی 185 سے اپنا الگ پینل بنا کر الیکشن لڑیں گے جبکہ ن لیگ کی قیادت کی طرف سے حمزہ شہباز شریف کو رضا علی گیلانی کو منانے کا ٹاسک دے دیا گیا واضح رہے کہ سید رضا علی گیلانی PTIکے امیدوار حلقہ این اے 143 سید گلزار سبطین شاہ کی حمایت کریں گے ان کے علاوہ این اے 144سے آ زاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد خاں وٹو کے ساتھ بھی شاہ مقیم گروپ کا اتحاد بنتا نظر آ رہا ہے جس کا اعلا ن آ ئندہ 24گھنٹے میں کیا جا ئے گا۔

سید رضا علی گیلانی

مزید : علاقائی