شفقت محمود کے اثاثوں کی مالیت 6 کروڑ 58 لاکھ 50 ہزار 6 سو 37 روپے

شفقت محمود کے اثاثوں کی مالیت 6 کروڑ 58 لاکھ 50 ہزار 6 سو 37 روپے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )پاکستان تحریک انصاف کے راہنما شفقت محمود کے اثاثوں کے مکمل تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں۔شفقت محمود نے کاغذات نامزدگی میں اثاثہ جات میں کل مالیت 6 کروڑ 58 لاکھ 50 ہزار 6 سو 37 روپے ظاہر کئے ہیں۔شفقت محمود کے مختلف نجی کمپنیوں میں 23 لاکھ 58 ہزار کے شیئر ہیں اور ان کے نام دو گاڑیاں بھی ہیں جن کی مالیت 23 لاکھ 14 ہزارروپے ہے، کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی تفصیل کے مطابق 43 لاکھ 57 ہزاد 421 روپے بطور کیش رقم بھی موجود ہیں شفقت محمود کی اہلیہ 18 لاکھ 55 ہزاد کی جیولری کی مالک ہیں جبکہ ان کے 7بینک اکاؤنٹس میں 47 لاکھ روپے موجود ہیں۔ شفقت محمود کے پاس 22 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے فرنیچر بھی موجود ہے،شفقت محمود نے ڈیڑھ سال کے دوران 8 غیر ملکی دورے کئے اور 2015 ء سے 2017 ء تک 380 کنال زرعی اراضی کی آمدنی پر 6 لاکھ 63 ہزار 900 روپے ٹیکس ادا کیا ۔
شفقت محمود

مزید :

علاقائی -