اسلام آباد میں جلسے جلوسوں اور لاؤڈ سپیکر اور ایمپلی فائر کے استعمال پر پابندی

اسلام آباد میں جلسے جلوسوں اور لاؤڈ سپیکر اور ایمپلی فائر کے استعمال پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے دفعہ 144 نافذ کر دی جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ بدھ کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ بدھ سے دو ماہ تک ہوگا ٗخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 زیر دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائیگی۔ اسلام آباد میں جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کردی گئی ٗلاؤڈ سپیکر اور ایمپلی فائر کے استعمال پر پابندی ہوگی ٗ سٹون کرشنگ کرنے اور ہاؤسنگ سکیموں کو ایڈورٹائزمنٹ پر پابندی عائد کر دی گئی ٗاسلحہ کی نمائش اور آتش بازی اور فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ٗمذہبی حوالے سے وال چاکنگ یا بینرز لگانے پر پابندی ہو گی۔
پابندی

مزید :

علاقائی -