پی ٹی آئی نے این اے 154سے ٹکٹ ملک احمد حسین ڈیہڑ کو جاری کر دیا

پی ٹی آئی نے این اے 154سے ٹکٹ ملک احمد حسین ڈیہڑ کو جاری کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے سکندر حیات بوسن کی چھٹی کرواتے ہوئے این اے 154 سے ٹکٹ ملک احمد حسین ڈہیڑ کو جاری کر دیاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق ملتان کے صوبائی حلقہ پی پی 216 کی ٹکٹ کے معاملے پر جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان تنازع کا حل بھی پی ٹی آئی نے نکال لیاہے اور یہاں سے ندیم قریشی کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دی ہے جبکہ پی پی 211 سے خالد جاوید وڑائچ اور پی پی 212 سے سلیم لابر کو پی ٹی آئی نے اپنا امیدوار نامزد کرتے ہوئے ٹکٹ دے دیاہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ این اے 154 ملتان کے حوالے سے پی ٹی آئی کارکنان نے بنی گالہ کے باہر شدید احتجاج کیا جس پر عمران خان نے سکندر حیات بوسن سے ٹکٹ جاری ہونے کے چند گھنٹوں بعدہی واپس لے لیا تھا ۔

ملک احمد حسین

مزید : علاقائی