پولنگ کا وقت بڑھانے کی درخواست مسترد

پولنگ کا وقت بڑھانے کی درخواست مسترد

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پولنگ کا وقت بڑھانے کی تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی۔تحریک انصاف کے تر جما ن فواد چوہدری نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس میں عام انتخابات میں پولنگ کاوقت رات 8 بجے تک کرنے کی درخواست کی تھی۔جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ قانون کے مطابق پولنگ کا وقت 8 گھنٹے ہے البتہ الیکشن کمیشن کو اختیار ہے کہ وہ مخصوص حالات میں ایک یا اس سے زائد پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا وقت بڑھا سکتا ہے ۔الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے اب انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہوچکا ہے لہٰذا الیکشن کمیشن اختیار رکھتا ہے کہ پولنگ کے روز وقت ختم ہونے سے تین گھنٹے قبل کسی مجبوری یا ضرورت کے تحت وقت بڑھا سکتا ہے۔

درخواست مسترد

مزید : صفحہ اول