ناسر خان جنجوعہ مشیر قومی سلامتی کے عہدہ سے مستعفی

ناسر خان جنجوعہ مشیر قومی سلامتی کے عہدہ سے مستعفی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔ ترجما ن نیشنل سیکیورٹی کے مطابق ناصر خان جنجوعہ نے مشیر قومی سلامتی کے عہدے سے نگران وزیراعظم کو اپنا استعفیٰ بھجوادیا جبکہ نگران وزیرا عظم ناصر الملک نے استعفیٰ موصول ہونے کے بعد اسے منظور کرلیا۔یاد رہے ناصر خان جنجوعہ کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے مشیر قومی سلامتی مقرر کیا تھا۔اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ کمانڈر سدرن کمانڈ کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ناصر خان جنجوعہ 2013 سے کوئٹہ میں کور کمانڈر تعینات تھے اور ایک رائے ہے کہ وہ بلوچستان میں امن کے قیام کیلئے کافی حد تک کامیاب رہے اور ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد حکومت نے انہیں مشیر قومی سلامتی کے عہدے پر فائز کیا تھا۔

ناصر جنجوعہ مستعفی

مزید : صفحہ اول