کسی کو دیوار سے لگانا خطرناک ،چیف الیکشن کمشنر مداخلت کریں ، ( ن) لیگ

کسی کو دیوار سے لگانا خطرناک ،چیف الیکشن کمشنر مداخلت کریں ، ( ن) لیگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ( ن) نے پارٹی امیدواروں اور رہنماؤں کو نیب کی جانب سے ہراساں کئے جانے کے معاملہ پر چیف الیکشن کمشنر سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے ملک میں شفاف انتخابات کرانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر عائد ہوتی ہے کسی بھی سیاسی جماعت کو دیوار سے لگانا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ۔بدھ کے روز مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راجہ ظفر الحق کی قیادت میں ایک وفد نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا سے ملاقات کی اور انہیں نیب کی جانب سے مسلم لیگ ن کے امیدوار قمر الا سلا م کی گرفتا ر ی پر اپنے گہرے تحفظات کا اظہار کیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ ظفر الحق نے کہاملک میں شفا ف انتخابات کرا نا ا و ر اسکی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، منصفانہ اورغیر جانبدارانہ انتخابات کیلئے ضروری ہے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ ملنی چاہیے، موجودہ حالات سے لگتا ہے کسی اور کو سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عام انتخا با ت کے موقع پر عوام کو یہ پیغام نہیں جانا چاہیے کہ الیکشن شفاف نہیں ہورہے ہیں ،مسلم لیگ ن کے راولپنڈی سے گرفتار امیدوار قمرالسلام کے مسئلے پر چیف الیکشن کمشنر سے بات ہوئی ہے اورانہوں نے یقین دہانی کرائی ہے وہ صاف و شفاف انتخابات کی ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے بھر پور اقداما ت کریں گے، الیکشن کمیشن سے بہتری کی امید لے کر جا رہے ہیں،واضح رہے سابق وزیر اعظم نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو نیب کی کا ر ر وائیوں پر احتجاج کی ہدایت کرتے ہوئے معاملہ چیف الیکشن کمیشن کے سامنے اٹھانے کی ہدایت کی تھی قومی احتساب بیورو نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 سے چوہدری نثار کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قمرالاسلام کو گرفتار کیا جنہیں صاف پانی کمپنی کے سکینڈل میں 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن

مزید :

صفحہ اول -