شہباز شریف کو طلبی کا نوٹس وصول کرانے کیلئے پولیس کی مدد طلب ، حسن ، حسین نواز اور اسحاق ڈار کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان لانے کی منظوری

شہباز شریف کو طلبی کا نوٹس وصول کرانے کیلئے پولیس کی مدد طلب ، حسن ، حسین نواز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو اسلام آباد ر ( خبر نگار ،اٹاف رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں ) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی صاف پانی کرپشن کیس میں پیشی یقینی بنانے کے لیے پولیس سے مدد مانگ لی۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے صاف پانی کرپشن کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو 5جولائی کو طلب کیا ہے۔ نیب نے سی سی پی او لاہور کو نوٹس وصول کرانے کیلئے خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایچ او کے ذریعے شہباز شریف کو نوٹس کی سروس یقینی بنائی جائے۔نیب نے ایس ایچ او کو نوٹس سروس کے حوالے سے رپورٹ جمع کروانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی طلبی کا نوٹس وصول کروا کر 4جولائی سے پہلے رپورٹ جمع کرائی جائے۔ نیب نے شہباز شریف کی طلبی کا نوٹس ان کی ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ پر وصول کرانے کا حکم دیا۔ دریں اثناچیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز، حسین نواز اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو انٹر پول کے ذریعے برطانیہ سے پاکستان لانے کی منظوری دیدی۔۔ نیب (آج) حسن نواز، حسین نواز اور اسحاق ڈار کو انٹر پول سے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھے گی۔کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ایک بار پھر طلب کرلیا۔سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر بطور چیئرمین سوئی سدرن گیس کمپنی غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے اور اس سلسلے میں نیب انہیں پہلے بھی 20 جون کو طلب کرچکا ہے۔جیونیوز کیمطابق نیب کراچی نے مفتاح اسماعیل کو 5 جولائی کو پھر طلب کرلیا ہے، انہیں جے جے وی ایل ایس کیس میں طلب کیا گیا ہے۔دوسری جانب نیب حکام کا کہنا ہیکہ سینیٹر رانا محمود الحسن کے خلاف ا?مدن سے زائد اثاثوں کی تصدیق کرانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔نیب راولپنڈی نے سابق چیئرمین سی ڈی اے ا متیازعنایت الٰہی کیخلاف ریفرنس دائرکردیا۔ سابق چیئرمین سی ڈی اے،ممبر فنانس،دیگرپراختیارات کے ناجائزاستعمال کاالزام ہے ممبرفنانس سی ڈی اے سعیدالرحمان،دیگربھی ریفرنس میں نامزدہیں ، ریفرنس کلچرل کمپلیکس شکرپڑیاں کی تعمیر میں مبینہ کرپشن پردائرکیاگیاہے ۔نیب راولپنڈی نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا ہے ۔ملزمان پرقومی خزانے کو لگ بھگ 471ملین روپے نقصان پہنچانیکاالزام ہے۔
نیب

مزید :

صفحہ اول -