مریم نواز کاحلقہ پھر تبدیل، این اے 125 کے بجائے 127 سے الیکشن لڑیں گی

مریم نواز کاحلقہ پھر تبدیل، این اے 125 کے بجائے 127 سے الیکشن لڑیں گی

لاہور(جنرل رپورٹر) این اے 125میں پھر تبدیلی کر دی گئی، مریم نواز این اے 125 کے بجائے 127 سے الیکشن لڑیں گی۔ انہوں نے اپنے آبائی حلقے سے الیکشن لڑنا تھا لیکن ا?ج جو پارٹی کی جانب سے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے وہ این اے 127 کا ہے اب انکا مقابلہ پی ٹی آئی کی یاسمین راشد کی بجائے جمشید اقبال چیمہ سے ہو گا ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے مزید امید واروں کے حلقے بھی تبدیل کیئے جانے کا امکان ہے کہ امید وار وحید عالم خان ،پرویز ملک ،سردار ایاز صادق اور شیخ روحیل اصغر کے حلقے بھی آئندہ دنوں میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ پارٹی جہاں کہے گی وہاں سے الیکشن لڑوں گی۔ این اے125کے لئے درخواست دی این اے 127سے ٹکٹ کا اعلان ہوا۔ یہ 2018ہے قوم جاگ رہی ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز کی لندن میں میڈیا سے گفتگو ۔ میرا حلقہ تبدیل نہیں ہوا میرے حلقے کا ا علان ہی آج ہوا ہے۔ این اے125 کے لئے درخواست دی تھی۔ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ این اے127سے الیکشن لڑوں پارٹی جہاں سے الکشن لڑنے کا کہے گی لڑوں گا۔ یہ 2018ہے اور قوم جاگ رہی ہے ۔ سینٹ انتخابات میں ا میدواروں کو شیر کے نشان سے محروم کیا گیا۔ لوگوں نے ہمارے جلسوں کو کامیاب بنایا۔ والدہ کی طبیعت بہتر ہوتے ہی واپس پاکستان جائیں گے ۔

مزید : صفحہ اول