پی ایس پی اور سیکرٹریٹ گریڈ کے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے

پی ایس پی اور سیکرٹریٹ گریڈ کے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پی ایس پی اور سیکرٹریٹ گریڈ کے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے کردئیے گئے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے گزشتہ روز جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کی منتظرپی ایس پی گروپ کی گریڈ 20کی خاتون افسر رفعت مختار کی خدمات نیشنل ہائی وے و موٹر وے پولیس کے سپرد کردی گئیں۔ سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ19کے افسر محمد عرفان خان کو ڈیپوٹیشن پر بطور ڈائریکٹر پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی، گریڈ19کے افسروں محمد انور خان کو ڈپٹی سیکرٹری کیڈ اور راجہ تنویر عاظمی کو بطور ڈپٹی سیکرٹری ٹیکسٹائل انڈسٹری تعینات کر دیا گیا ۔

تقرر و تبادلے

مزید : صفحہ اول