الیکشن میں قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ نہیں ہوگی، میڈیا ضابطہ اخلاق جاری

الیکشن میں قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ نہیں ہوگی، میڈیا ضابطہ اخلاق جاری

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کے موقع پر میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق اور گائیڈ لائنزجاری کردی ہیں۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق میڈیا انتخابات کے دوران عوام کو درست آگاہی فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔ میڈیا عوام کو سیاسی جماعتوں، امیدواروں، انتخابی مہم اور ووٹنگ سے آگاہ کریگا متوازن اور غیر جانبدار رپورٹنگ کا پابند ہوگا، ٹاک شوز، نیوز اور کرنٹ افیئر پروگرامز میں کسی امیدوار یا جماعت سے متعصبانہ رویہ نہیں برتا جائے گا۔کسی امیدوار یاجماعت کی مخالفت یا جانبداری کے پروگرام نشر نہیں کیے جا ئینگے میڈیا اپنی کوریج میں پروفیشنلز اسٹینڈرڈ کو ملحوظ خاطر رکھے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق افواہوں اور قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ نہیں کی جاسکے گی، نفرت انگیز تقاریر اور عوام میں بے چینی پھیلانے کی اجازت نہیں ہوگی اور پرتشدد عناصر پر مبنی مواد کی حوصلہ افزائی ہرگز نہیں کی جائے گی۔ میڈیا برداشت کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرے گا کسی مذہب، عقیدہ، ذات کو نشانہ بنانے سے متعلق مواد شائع یا نشر نہیں کرے گا۔میڈیا کے خلاف پرتشدد کاروائیوں، ڈرانے دھمکانے اور املاک کو نقصان پہنچانے پر اتھارٹیز مکمل تحقیقات کی پابندہوں گی جب کہ امیدوار، سیاسی جماعتیں اور حکومتی اتھارٹیز میڈیا کے آزادی اظہار رائے کے حق کا احترام کریں گی۔

ضابطہ اخلاق

مزید : صفحہ اول