من پسندامیدواروں کوٹکٹ نہ ملنے پر(ن)لیگی کارکنان کا شدید احتجاج

من پسندامیدواروں کوٹکٹ نہ ملنے پر(ن)لیگی کارکنان کا شدید احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی دارلحکومت کے مختلف حلقوں میں من پسند امید واروں کو ٹکٹیں نہ ملنے کے خلاف گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور انھوں نے احتجاجی مطاہرے کئیے غزالی سلیم بٹ کے خلاف حاجی قیصر امین بٹ کے حامیوں نے راوی روڈ اور ماڈل ٹاؤن میں مظاہرے کیئے اس موقع پر مظاہرین سے (ن) لیگ کے رہنماء طلال چوہدری نے مذاکرات کئے اور کہا کہ یہ مذاکرات بنی گالا کی طرز کے نہیں ہیں احتجاج ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔ اسی طرح این اے 128 سے شیخ روحیل اصغر کو پارٹی ٹکٹ دینا سہیل شوکت بٹ کے حمایتیوں کو بالکل نہیں بھایا۔،وہ گزیشتہ روز سڑکوں پر نکل آئے اور انھوں نے مناواں میں بھرپور احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلائے، شیخ روحیل اصغر کی تصویر پر ڈنڈے برسائے اورنامنظور ، نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ ٹکٹ کے اصل حقدار سہیل شوکت بٹ ہیں، پارٹی قیادت اپنا فیصلہ بدلے۔ سہیل شوکت بٹ کے بھائی یوسی چیئرمین سلمان اکرم بٹ نے بھائی کو ٹکٹ نہ دینے کی صورت میں الیکشن کے بائیکاٹ کا ہی اعلان کر دیا۔ یوں تو پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر کئی امیدواروں کے حامیوں نے احتجاج کیا ہے لیکن سہیل شوکت بٹ کے حمایتی پارٹی کے فیصلے سے کچھ زیادہ ہی نالاں نظر آتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل شوکت بٹ کو پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر ان کے حامیوں کا احتجاج جاری ہے تاہم مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے سہیل شوکت بٹ کوآج 2 بجے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کے لیے بلا لیا ہے۔

Back to Conversion Tool

مزید :

صفحہ اول -