شہباز شریف کی پارٹی صدارت الیکشن کمیشن میں چیلنج

شہباز شریف کی پارٹی صدارت الیکشن کمیشن میں چیلنج

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )میاں شہباز شریف کی پارٹی صدارت کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا گیا ،الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف اور قائم مقام سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو نوٹس جاری کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ( ن) کے انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے درخواست کی سماعت ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ اس موقع پردر خواست گزار شجاع الرحمن کے وکیل سید ظفر علی شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ( ن) کے نئے صدر کا انتخاب پارٹی آئین کے مطابق نہیں ہوا ہے کیونکہ انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات ایک کمرے میں ایک ہی کلرک سے بنوا کر الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ مسلم لیگ (ن )کے انٹرا پارٹی انتخابات کا مکمل ریکارڈ طلب کیا جائے ۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہبازشریف اور قائم مقام سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو نوٹس جاری کر تے ہوئے کیس کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی کر دی ۔

پارٹی صدارت چیلنج

مزید : صفحہ اول