نواز شریف نے کراچی کے عوام کو دہشتگردی ، ہڑتالوں اور بھتہ خوری سے نجات دلائی : شہباز شریف

نواز شریف نے کراچی کے عوام کو دہشتگردی ، ہڑتالوں اور بھتہ خوری سے نجات دلائی : ...

لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے رہنما علی اکبر گجر کے ساتھ ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ پر ایک خصوصی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح میاں محمد نواز شریف کے حوصلے اور جراتمندانہ فیصلوں سے کراچی کے عوام کو دہشت گردی، لوٹ مار، ہڑتالوں اور بھتوں سے نجات ملی ہے مجھے امید ہے کہ شہر قائد کو لاقانونیت سے پاک کرنے والے میاں محمد نواز شریف کے کارکن کراچی پر قبضے کی کوششیں بھی ناکام بنائیں گے. پارٹی کے فعال کارکن سندھ میں مسلم لیگ(ن) کا حقیقی اثاثہ ہیں. انتخابات میں کامیابی مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کی ذمہ داریوں میں اضافے کے ساتھ پارٹی کو بھی نئی قوت بخشے گی.قیادت امید کرتی ہے کہ آپ اپنی محنت سے کراچی کو مسلم لیگ(ن) کا دوسرا لاہور بنانے میں کامیاب ہونگے. پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئر رہنما علی اکبر گجر کو لاہور اپنی رہائش گاہ پر طلب کیا اور انہیں قائد محمد نواز شریف کی طرف سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے لئے پارٹی صدارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کا پیغام پہنچایا. میاں شہباز شریف نے کہا کہ قائد محترم کا حکم ہے کے علی اکبر گجر کو ملک کے معاشی انجن اور سب سے بڑے شہر کراچی میں پارٹی کی تنظیمی ذمہ داریاں تفویض کی جائیں تاکہ آنے والے انتخابات میں کراچی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے لئے دوسرا لاہور بن سکے اور مسلم لیگ(ن) کے کارکن لاہور اور کراچی کو اپنی جماعت کے ناقابل تسخیر مراکز بنانے میں کامیاب ہوسکیں۔

مزید : صفحہ اول