پیپلز پارٹی غریب ، کسانوں کی جماعت ، الگ صوبہ صرف ہمارا منشور ہے : یوسف رضا گیلانی

پیپلز پارٹی غریب ، کسانوں کی جماعت ، الگ صوبہ صرف ہمارا منشور ہے : یوسف رضا ...

ملتان (نیوز رپورٹر) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ذولفقار علی بھٹوآج بھی لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں پا کستان پیپلز پارٹی غر یب اورکسان کی جماعت ہے مہنگائی کے خاتمہ سے غریب عوام کے مسائل حل ہو تے ہیں زراعت میں بہتری لانے سے کسانوں کے چہروں(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

پر خوشحالی آتی ہے (ن) لیگ عوام اور کسان کے لئے کہاں تک خوشحالی لائی قوم سب کچھ جان چکی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے استحکام کے لئے بھی عملی طور پر کام کیا اور الگ سرائیکی خطہ کیلئے سب سے پہلے پیپلز پارٹی نے ہی آواز اٹھائی اگر (ن) لیگ چاہتی تو الگ صوبہ بن سکتا تھا لیکن (ن) لیگ الگ صوبے کے قیام کی راہ میں رکاوٹ بن گئی الگ صوبے کا قیام صرف پیپلز پارٹی کے منشور میں ہی شامل ہے 31سال سیاست کرتے ہوئے ہو گئے جتنا جوش جذبہ اس حلقے میں اب دیکھا ہے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا مجھے آ ج خوشی ہو رہی ہے عوام کی پذیرائی سے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی حلقہ 211میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے کیاجس میں ، این اے 154کے امیدوار سید عبد القادر گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس دن ٹکٹوں کیلئے بھیک ما نگنی پڑے سیاست چھوڑ دیں گے ۔میں پیپلز پارٹی کی قیادت کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے عزت سے گھر بیٹھے ٹکٹیں دیں ۔ عمران خان کے پاس کوئی آسمان فرشتہ نہیں آئے گا نیا پاکستان بنانے کیلئے مشرف پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے لئے گئے پرانے ٹھیکیدار نیا پاکستان نہیں بنا سکتے جو پیپلز پارٹی ن لیگ اور ق لیگ کے ساتھ وفا نہیں کر سکے وہ پی ٹی آئی کے کارکنوں سے بھی وفا نہیں کریں گے پیپلز پارٹی اور سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان کی عوام کی خدمات اور ترقیاتی کام کیے جب اس خطے کی عوام کو خدمات ترقیاتی کاموں کی ضرورت تھی اور گیلانی خاندان نے ہمیشہ عوام کے ساتھ اور اپنی پارٹی کے ساتھ وفا کی ہے آج ملتان کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس وقت سید یوسف رضا گیلانی ، سید عبد القادر گیلانی ، سید علی موسی گیلانی اور سید علی حیدر گیلانی کا بھر پور ساتھ دیں تاکہ ایک بار پھر ہم اپنے ملتان کے عوام کی بھر پور خدمت کر سکیں امیدوار پی پی 211سید علی حیدر گیلانی نے کہا کہ میں نے اس حلقے کے عوام کیلئے قربانی دی ہے تین سال اغواء ہونے کے دوران مصیبتیں برداشت کیں آج بھی اس حلقے کے عوام کیلئے ہر قسم قربانی دینے کیلئے تیار ہوں انشا ء کامیابی کے بعد میں اپنے حلقے کی عوام کی خدمت کروں گروں گا علاقے کی ترقیاتی کے لئے بھر پور کوشش کروں گاجبکہ ورکرز کنونشن سے صوبائی حلقہ 212کے امیدوار سید ناظم حسین شاہ، صوبائی حلقہ 213کے امیدوار شاہد رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہاسابق حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے معیشت عدم استحکام کا شکار ہو کر رہ گئی ہے یہی وجہ ہے کہ آج ہر شہری پریشان حال ہے پیپلز پارٹی کو عوام نے موقع دیا تو اقتدار میں آکر عوام کے دکھوں کا مداوا کرے گی پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے عملی طور پر اقدامات کئے عوام نے اب بھی موقع دیا تو انشاء اللہ ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

یوسف رضا گیلانی

مزید : ملتان صفحہ آخر