ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ‘متعدد سیاسی جماعتوں کے امیدوار وں کو نوٹس

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ‘متعدد سیاسی جماعتوں کے امیدوار وں کو نوٹس

ملتان (نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعدد سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو حتمی نوٹس جاری کردیئے ہیں جن میں ملسم لیگ (ن)پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے امیدوارشامل ہیں ڈی سی ملتان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی مرتکب(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

امیدواران کے نمائندوں کو ڈی سی آفس طلب کرکے سہ پہر چار بجے تک تمام پینافلیکس ہٹانے احکامات جاری کرتے ہوئے وارننگ دی کہ اگر سہ پہر چاربجے تک امیدواروں کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں آویزاں پینافلیکس نہ ہٹائے گئے توالیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50ہزار روپے جرمانہ کیاجائے گا جبکہ دوسری بارخلاف ورزی پر ایسے امیدوار کو نااہل قرار دے دیاجائے گا ڈی سی آفس کی جانب سے 28مختلف جماعتوں کے امیدواروں کو ضابطہ خلاف ورزی نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ گزشتہ روز 17امیدواران کے نمائندوں نے ڈی سی آفس حاضر ہوکر پینافلیکس ہٹانے اور حلف نامہ بھی جمع کرادیا جبکہ امیدواروں کی جانب سے ان کا کوئی نمائندہ حاضر نہ ہوسکا اس موقع پر ڈی سی ملتان مدثرریاض ملک نے واضح اور دوٹوک الفاظ میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق تمام امیدواروں کو فراہم کیا جاچکا ہے الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدوار اس ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرنے کے پابند ہیں انہوں نے مزید کہا کہ 26گریڈ آفیسر پر مبنی 13ٹیمیں شہر بھر میں مانیٹرنگ پر مامور ہیں تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواران سے امید ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق میں درج کمپین کے ذرائع استعمال کریں گے جبکہ ضابطہ اخلاق کا بنیادی مقصد امیدوار کے الیکشن کمیشن کے اخراجات کو کم کرنا مقصودہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر