سیاسی جماعتیں 5دنوں میں پارٹی ٹکٹس کی تفصیل جمع کرائیں،الیکشن کمیشن

سیاسی جماعتیں 5دنوں میں پارٹی ٹکٹس کی تفصیل جمع کرائیں،الیکشن کمیشن

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنرل الیکشن 2018ء میں انتخابی نشانات حاصل کرنے والی تمام سیاسی پارٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017کی سیکشن 206 کے تحت تمام سیاسی جماعتیں مرد و خواتین کو جاری کئے گئے پارٹی ٹکٹس کی تفصیل جس میں پانچ فیصد(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

ٹکٹ جنرل سیٹ پر خواتین کو جاری کئے گئے ہو ں الیکشن کمیشن کو فراہم کریں تاکہ مندرجہ بالا سیکشن پر عملدآمد یقینی بنایا جائے۔ اس سلسلے میں تمام پولیٹیکل پارٹی کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ مرد و خواتین کو جاری کئے گئے پارٹی ٹکٹس کی تفصیلات پانچ دن کے اندر الیکشن کمیشن کو جمع کراوئیں۔

الیکشن کمیشن

مزید : ملتان صفحہ آخر