ملتان: ٹکٹوں کے خواہشمند بڑے بڑے برج الٹ گئے

ملتان: ٹکٹوں کے خواہشمند بڑے بڑے برج الٹ گئے

ملتان(سٹی رپورٹر) قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کیلئے خود کو امیدوار ظاہر کرنے والے اور خصوصا کثیر اخراجات سے ایک عرصہ سے انتخابی مہم چلانے والے، ٹکٹ کے لیئے خواہشمند(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

امیدوار ، دعوے دار کئی بڑے بڑے برج الٹ گئے،ملتان کی سیاست میں ہلچل مچ ہوگئی ، سیاسی سرگرمیاں بھی تیز ہوگئیں ،ملتان میں بڑے بڑے امیدوار ، کثیر اخراجات خرچ کرنے والے بھی ٹکٹ سے محروم رہے اور اب کوئی آزاد امیدوار بن گئے ہیں تو کوئی نالاں ہیں ، اور کوئی پارٹیاں بدل رہے ہیں قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیئے پارٹی ٹکٹ سے محروم رہ جانے والوں میں ملک انور علی ، رانا طاہر رزاق ، ملک خانی ، عون عباس بپی ، صادق قریشی ، مونی شاہ ، ملک طاہر قریشی ،عدنان ڈوگر ، منور قریشی ، عمران لیاقت ، شاہد محمود خان ، بلا ل بٹ ، اطہر ممتاز ، کیپٹن (ر) ناصر مہے ، مخدوم شیر شاہ ، ارشد میٹ ، رانا سجاد ، ارشد بھٹہ ، اسحق بچہ ، عاصم ڈیہڑ ، ملک قادر نواز سانگی ، حافظ اللہ ڈتہ کا شف ، رانا شاہد الحسن ، رانا عبدالجبار ، سلمان نعیم ، رضوان عابد تھہیم شامل ہیں ، اور اس وقت ہر ایک کا مختلف سیاسی لائحہ عمل بن چکا ہے ،کچھ آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں آگئے ہیں تو کچھ مخالفین کے ساتھ مل گئے ہیں اور کچھ پارٹی فیصلوں کو تسلیم کرچکے ہیں ۔

برج الٹ گئے

مزید : ملتان صفحہ آخر