شہبازشریف کی دعوت پر ن لیگ میں شامل ہوا‘سلمان قریشی

شہبازشریف کی دعوت پر ن لیگ میں شامل ہوا‘سلمان قریشی

ملتان(سٹی رپورٹر)آخر کا را ین اے 154 سے ن لیگ کو سلمان قریشی کی صورت میں امیدوار مل ہی گیا ، پہلے شہزاد مقبول بھٹہ سکندر بوسن (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

کے ن لیگ چھوڑ جانے پر متوقع امیدوار تھے ، پارٹی قیادت نے ملتان کے تما م قومی اسمبلی کے حلقوں میں سے سب سے آخر میں اسی حلقہ کا فیصلہ سلمان قریشی کی پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت کے وقت ہوا ، سلمان قریشی پی ٹی آئی کے متحرک رہنما تھے اور گزشتہ شب وہ ن لیگ میں شامل ہوئے اور انہیں پارٹی ٹکٹ بھی جاری کردیا گیا ہے ، روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان قریشی کا کہناتھا کہ میرا براہ راست شہباز شریف سے رابطہ ہوا ہے اور انہوں نے شمولیت کی دعوت دی اورٹکٹ آفر کی جو کہ میں نے قبول کرلی اور ن لیگ جوائن کر لی ہے اور میں منظم انداز میں کمپین چلاؤں گا اور جیت ہماری ہوگی ۔

سلمان قریشی

مزید : ملتان صفحہ آخر