شہباز شریف کا کراچی کو کرانچی کہنا،پان پر تبصرہ باعث شرم ،پی ٹی آئی

شہباز شریف کا کراچی کو کرانچی کہنا،پان پر تبصرہ باعث شرم ،پی ٹی آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف 2روزہ مشن کراچی کے بعد واپس لاہور لوٹ گئے لیکن میڈیا سے گفتگو میں کراچی کو کرانچی کہنے اورپان کھانے والے بہن(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

بھائیوں کا تذکرہ کرکے شہرقائد کے باسیوں کو اچھا خاصا ناراض کر گئے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما عمران اسماعیل اس بات پر باقاعدہ پھٹ پڑے اور طنز و تنقید سے بھرپور ویڈیو پیغام جاری کردیا۔اپنے پیغام میں عمران اسماعیل نے کہا کہ عوام نے استقبال کیا لیکن بدلے میں شہباز شریف نے اہلِ کراچی کی تضحیک کی اور کراچی کوکرانچی کہہ کر مذاق اڑانے کی کوشش کی اورپان کا طعنہ دے کر طنز کے نشتر برسائے۔عمران اسماعیل نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پان ہماری ثقافت کا حصہ ہے۔شہباز شریف تضحیک اور توہین کرکے اہل کراچی پر حکومت کے خواب دیکھ رہے ہیں، شہباز شریف کو علم نہیں کراچی بانیان پاکستان کی اولاد ہیں۔عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ شہباز شریف اب آپ کے کراچی سے انتخاب لڑنے کی کوئی گنجائش نہیں، ملک کے دیگر حصوں کی طرح کراچی سے بھی آپ کو بھگائیں گے، شہباز شریف کو کراچی سے شکست فاش ہوگی۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی کراچی والے اپنے دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
عمران اسماعیل