پی ایم اے ملتان کے الیکشن‘پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی پائنیئریونٹی کی صدارتی امیدوار نامزد

پی ایم اے ملتان کے الیکشن‘پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی پائنیئریونٹی کی ...

ملتان(وقا ئع نگار) پی ایم اے ملتان الیکشن 15 اگست کو ہوں گے‘ پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی سابق لیڈی نائب صدر پی ایم اے ملتان پائینئریونٹی کی طرف سے پی ایم اے ملتان الیکشن میں(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

صدارت کی امیدوارہوں گی۔پائینئر یونٹی کا اجلاس پروفیسر ڈاکٹر شاہد راؤ کی صدارت میں ہوا جس میں پروفیسر شاہد راؤ نے پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کا نام بطور صدارتی امیدوار پیش کیا ۔ پروفیسر کاشف چشتی نے انکی تائید کی اور جس کو حاضرین نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ اجلاس میں پی ایم اے ملتان الیکشن کیلئے مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس کے بعد پائینئر یونٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کے وارڈ گئے اور ان سے صدارتی امیدوار کے کاغذات پر دستخط کرائے ۔

مہناز خاکوانی

مزید : ملتان صفحہ آخر