زکریا یونیورسٹی کے لیہ سب کیمپس کے ڈی وی ایم کے طلبا کا مظاہرہ، الحاق دینے کا مطالبہ

زکریا یونیورسٹی کے لیہ سب کیمپس کے ڈی وی ایم کے طلبا کا مظاہرہ، الحاق دینے کا ...

ملتان(نیوز رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کے لیہ سب کیمپس کے ڈی وی ایم کے طلبا کا مظاہرہ، الحاق دینے کا مطالبہ،تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

زکریا یونیورسٹی کیلیہ سب کیمپس کے ڈی وی ایم کے طلبا نے گزشتہ روز مظاہر ہ کیا ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈی وی ایم کے ڈپلومہ میں داخلہ لیا بعدازں تمام طلبا کو ملتان کیمپس مں شفٹ کردیا گیا مگر کورس مکمل ہونے کے بعد بے یارومدد گار چھوڑ دیا گیا پی وی ایم سی اب الحاق نہیں دے رہی ہے عدالت سے رجوع کیا ہے جس کا فیصلہ نہیں ہورہا ہے جس کی وجہ سے 106خاندانوں کا مستقبل خطرے میں ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس ازخود نوٹس لیتے ہوئے یہ معاملہ حل کرائیں، اس بارے میں یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فاصلاتی نظام تعلیم کا پروگرام تھا اس کا ڈی وی ایم شعبے سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ ایک عدالت نے طلبا کی رٹ خارج کردی ہے اگر عدالت کوفیصلہ دے گی اس کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا

مزید : ملتان صفحہ آخر