سلیم بیگ کی بطور چیئرمین پیمرا تعیناتی کا نوٹیفیکیشن آج جاری کر دیا جائے گا،نگران وزیر اطلاعات

سلیم بیگ کی بطور چیئرمین پیمرا تعیناتی کا نوٹیفیکیشن آج جاری کر دیا جائے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (صباح نیوز) نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

سلیم بیگ کی بطور چیئرمین پیمرا تعیناتی کا نوٹیفیکیشن آج جمعرات کو جاری کر دیا جائے گا اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت تشکیل کمیٹی نے ہی چیئرمین پیمرا کو شارٹ لسٹ کیا تھا الیکشن کمیشن سے اجازت لیکر دو روز پہلے سپریم کورٹ کو درخواست دی تھی سپریم کورٹ نے دو روز میں چیئرمین پیمرا کو نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ہے سپریم کورٹ نے کمیٹی کی سفارشات کے مطابق چیئرمین پیمرا کی تقرری کی منظوری دی، چاہتے ہیں چیئرمین پیمرا منصب سنبھالنے کے بعد انصاف و قانون کے مطابق کام کریں انہوں نے مذید کہا کہ سلیم بیگ کی جگہ نئے پرنسپل انفارمیشن آفیسر کے نام کا فیصلہ ابھی نہیں کیا چیئرمین پیمرا کے منصب سنبھالنے کے بعد پی آئی او کا فیصلہ کریں گے۔